وزیراعلی پنجاب کے انتخاب پر ووٹنگ 3اپریل کوکروائے جانے کا امکان ہے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر ووٹنگ 3 اپریل کو کروائے جانے کا امکان ہے، رہنما ق لیگ نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی کوبرتری حاصل ہے ، تاخیرنہیں چاہتے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر ووٹنگ 3 اپریل کو کروانے کا امکان ہے ، پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ چاہتےہیں مرکز میں عدم اعتماد سے پہلے وزیراعلیٰ منتخب ہو جائیں۔رہنما ق لیگ نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی کوبرتری حاصل ہے ، اس لیے تاخیرنہیں چاہتے۔خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا، جس میں حکومتی امیدوار چوہدری پرویزالٰہی اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوارحمزہ شہباز کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر سیکریٹری اسمبلی محمدخان بھٹی نے کہا ہے کہ آج صرف شیڈول جاری ہو گااور کوئی کارروائی نہیں ہو گی، ووٹنگ کل کراتے ہیں یا پیرکوفیصلہ اسپیکرنےکرناہے، ووٹنگ آج نہیں ہو گی۔واضح رہے مسلم لیگ ن نے 186 کا ہدف حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترین گروپ کی جانب سے انہیں نہ صرف مکمل سپورٹ حاصل ہے بلکہ علیم گروپ کے ساتھ پپیلز پارٹی کے ارکان اسمبلی بھی ان کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں