وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب،جہانگیر نےحمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)تحریک انصاف کےمنحرف جہانگیرخان ترین گروپ آج پنجاب کےوزیراعلیٰ کےعہدے کےلیےحمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف جہانگیر خان ترین گروپ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اپوزیشن کی حمایت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع ترین گروپ کا کہنا کہ ہمارے متحدہ اپوزیشن سےمذاکرات مکمل ہوگئے، حمزہ سےآج مذاکرات کےبعد اپوزیشن کے حق میں اعلان کریں گے ، گزشتہ رات مذاکرات مکمل ہوئے ، 16ارکان اسمبلی ترین گروپ سے ہیں۔یہ پیش رفت سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈاراور پی ٹی آئی کےسابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے درمیان لندن کے ایک ہوٹل میں ملاقات کے بعد سامنے آئی۔یاد رہے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ایک اور منحرف چھینا گروپ نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔حکمران جماعت پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) نے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے جب کہ مشترکہ اپوزیشن نے مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کو نامزد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں