اگر بھارت مذاکرات کیلئے تیار ہے تو پاکستان بھی تیار ہے، آرمی چیف

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھارت کی جانب سے سپرسانک میزائل کے پاکستان آنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارت مذاکرات کیلئے تیار ہے تو پاکستان بھی تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق جامع سلامتی کے موضوع پر 2 روزہ اسلام آباد ڈائیلاگ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ شریک ہوئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب میں معید یوسف اوران کی ٹیم کواجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ سے دوبارہ خطاب کرنا باعث فخر ہے۔جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے مسائل کو شراکت داری سے حل کرنے پر گامزن ہے، خطے کی سیکیورٹی اور استحکام ہماری پالیسی کا حصہ ہے، معاشی اور شہریوں کی سلامتی اہم ہے۔دہشت گردی کے خلاف کے حوالے سے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 90ہزار جانیں قربان کیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مثالی کامیابیاں حاصل کیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقاصد کے حصول کے لیے ملک اور باہر امن اہم ہے اور شہریوں کی خوشحالی اورسلامتی ہماری ترجیح ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔افغانستان کے حوالے سے جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن اواستحکام کے لیے پاکستان عالمی برادری کےساتھ پرعزم ہے، عالمی برادری کےساتھ مل کرافغانستان کی فلاح کے لیے کام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں