کراچی، نیو کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ،02 ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) نیو کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ، مقابلہ نیو کراچی میں حدود کنٹری ٹاور کے قریب ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جب کہ تعاقب کے بعد ملزم کے دوسرے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ نیو کراچی پولیس نے مشتبہ موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو کر موقع پر ہی گر گیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا جب کہ تعاقب کے بعد ملزم کے دوسرے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت جلیل جبکہ دوسرے ملزم کی شناخت اکبر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول لوڈ میگزین، مسروقہ موبائل فون، نقدی اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔