وزیراعظم شہبازشریف ایک روہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے-وزیراعظم خصوصی طیارے سےکراچی پہنچےہیں-وزیراعظم تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش”ٹیکسپو پاکستان” کاافتتاح کرینگے-نمائش وفاقی وزرات تجارت کےزیلی محکمہ ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ماتحت ہورہی ہے-دوپہر12بجےوزیراعظم گورنر ہاوس میں اجلاس کی صدارت کرینگے-دوپہر 2 بجے وزیراعظم کے فور واٹر پراجیکٹ سے متعلق وزیراعلیٰ ہاوس میں اجلاس کی صدارت کرینگے-شام 4 وزیراعظم دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہونگے-