کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شاہ لطیف ٹاون تھانےکی حدود قائدآباد گوشت گلی میں دوہرے قتل کی واردات،علاقہ پولیس جائےوقوعہ پر موجود-ملزمان نے گھر میں گھس کر 33سالہ فائزہ اور اسکے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا-ملزمان نے معصوم ڈیڑھ سالہ محمد ذوہان کو قتل کرنے کے بعد اسکی نعش پانی کے ٹینک میں پھینک دی-مقتولہ فائزہ کے شوہر کا چار ماہ پہلے انتقال ہوا تھا اور خاتون عدت میں تھی-ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاون ادریس بنگش جائے وقوعہ پر موجود ہیں-پولیس کی جانب سے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال روانہ کردیا گیا ہے-پولیس جائےوقوعہ سےشواہد اکھٹی کررہی ہےبہت جلد ملزمان کوگرفتارکرکےکیفرکردارتک پہنچایا جائے گا-پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے-
