ہاٸیر سیکنڈری سرٹیفیکٹ (HSC) کے سالانہ امتحان 2023 کے سخت سیکیورٹی اقدامات

عمرکوٹ (ایچ آراین ڈبلیو) ہاٸیر سیکنڈری سرٹیفیکٹ (HSC) کے سالانہ امتحان 2023 کے سخت سیکیورٹی اقدامات۔ ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ کے احکامات پر ضلع عمرکوٹ کے تمام گرلز اینڈ بواٸز 16 امتحانی سینٹرز پر عمرکوٹ پولیس کے 200 سے زاٸد پولیس آفیشلز سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ جس میں امتحانی سینٹرز پر 80 کانسٹیبلز و ہیڈ کانسٹیبلز، 16 لیڈیز پولیس کانسٹیبلز سمیت 15 پولیس افسران تعینات ہیں۔ پولیس پیٹرولنگ اور سپروزن کے لیے 04 ڈی ایس پیز، 14 ایس ایچ اوز بمعہ 54 کانسٹیبلز و ہیڈ کانسٹیبلز مامور ہیں۔ جبکہ ریزرو پلاٹون کے لیے 20 پولیس آفیشلز مختص کیے گۓ ہیں۔