عجمان میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی میں 9پاکستانی زخمی

عجمان (ایچ آر این ڈبلیو) عجمان میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی میں 9پاکستانی زخمی ہو گئے۔ پاکستان قونصل خانہ دبئی کے مطابق عجمان واقعے کے زخمی ابوظہبی اور شارجہ کے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،عجمان واقعے کے زخمیوں کا تعلق نوابشاہ اور ڈیرہ غازی خان سے ہے،زخمی میں نواب نواز، امام بخش سولنگی، محمد اکرم، محمد اعجاز،شاہد ممتاز، ظہور حیات، سکندر عبدالرحیم،اکبر خان اور دیگر شامل ہیں۔