کیماڑی پولیس کا ایکشن، دو ڈکیت گرفتار

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کیماڑی پولیس نے کارروائی کے دوران موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈکیتوں‌ کو اسلحہ و چھینے گئے موبائل فونز سمیت گرفتار کرلیا. ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مصروف عمل ہے۔امروز ایس ایچ او تھانہ سائیٹ بی رفیع اللہ آفریدی کی اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 1- عبدالودود اور 2- اسامہ نامی ملزمان غنی چورنگی سائیٹ ایریا سے گرفتار کرکے ایک عدد غیرقانونی پستول، موٹرسائیکل اور تین عدد موبائل فون برآمد کرلیا. ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موبائل فون رشید آباد بلدیہ اور بوٹ بیسن کے علاقوں سے چھینے گئے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔