پریڈی پولیس کا مضر صحت حقہ شیشہ فلیور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پریڈی پولیس نےمضر صحت حقہ شیشہ اور فلیور بیچنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن۔ایس ایس پی ساؤتھ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق پریڈی پولیس نے تین مختلف مقامات پر انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کی۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ کاروائیاں کے دوران درجنوں حقے شیشے اور ان میں استعمال ہونے والے سینکڑوں فلیور اور دیگر استعمال ہونے والی اشیاء برامد۔ خقہ / شیشہ اور فلیور فروخت کرنے والے تین ملزمان بنام(1) امجد علی ولد گل (2)ھارون ولد عبدالولی(3) سیف الرحمان ولد سید کمال الدین کو گرفتار کیا ۔ کاروائیاں تین مختلف مقامات عمل میں لائی گئی۔ (1) پہلی کاروائ بمقام ریمبو سینٹر مینسفلڈ اسٹریٹ (2) طاہر کمپلیکس پریڈی اسٹریٹ
(3) فیض حسینی بلڈنگ داود پوتا روڈ پر گئی۔ گرفتارملزمان کے خلاف ذیل مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مقدمہ الزام نمبر 31/24
بجرم دفعہ 269/270

مقدمہ الزام نمبر32/24
بجرم دفعہ 269/270

مقدمہ الزام نمبر 33/24
بجرم دفعہ 269/270