قصور پولیس نے اغوا اور قتل کا معمہ حل کر دیا

قصور(ایچ آراین ڈبلیو) قادر آباد کے 45 سالہ عاصم جمشید کے مبینہ طور پر اغواء و قتل کا ڈراپ سین ، عاصم جمشید نے کئ دن روپوش ہونے کے بعد اپنے قتل کی جعلی ویڈیو بنا کر پولیس و خاندان کے افراد کو بھیجی، 45 سالہ عاصم جمشید اپنے اغواء و قتل میں مسلم لیگ کے رہنما رمضان صدیق بھٹی کو پھنسانا چاہتا تھا ، مبینہ طور پر قتل کی ویڈیو سامنے آنے پر آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ رینج ، ڈی پی او طارق عزیز سندھو کو ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا ، ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی سربراہی میں مشترکہ ٹیم نے شاطر عاصم جمشید کو زندہ گرفتار کر لیا ، گرفتار عاصم جمشید مسلم لیگ ن کے رہنما رمضان صدیق بھٹی کے پمپ سے بھاری رقم کے فراڈ میں ملوث تھا، ملزم نے رقم ہڑپ کرنے کے لئے رشتہ دار کے ذریعہ قتل کی جعلی ویڈیو خود بنوائی۔