میٹروول سائٹ اے میں فائرنگ سے دو افراد کی ھلاکت میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے انعام

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) 25 لاکھ انعام کا اعلان، ڈی آئی جی ساوتھ زون سید اسد رضا نے عوام سے اپیل کر دی، تفصیلات کے مطابق 8 اپریل 2024 کو میٹرویل سائٹ اے میں فائرنگ سے دو افراد کی ھلاکت میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے انعام کا اعلان کر دیاگیا ہے، ڈی ائی جی ساوتھ زون سید اسد رضا نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی نشاندہی اور گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان ، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ملزمان کی اطلاع درج ذیل نمبروں پر ڈی جاسکتی ھے ۔021 99205670-71