ٹانک، برساتی نالے میں پک اپ بہہ گئی، دو افراد جاں بحق

ٹانک (ایچ آراین ڈبلیو) ملازئی کے علاقہ میں برساتی نالے میں پک اپ ڈاٹسن بہہ گئی ، برساتی پانی کی زد میں میں آنے سے دو افراد جان کی بازی ہارگئے۔ بدقسمت پک اپ گاڑی ایف آر ٹانک ملاخیل سے ٹانک آرہی تھی کہ درہ بین خوڑ میں سیلابی ریلے کی نذر ہوگئی، پک اپ ڈاٹسن میں تقریبا 15 سواریاں موجود تھیں جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو بچا لیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری لوگوں کی مدد کیلئے پہنچ گئی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں جاں بحق ہونے والوں میں سکول ٹیچر سید عالم اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ ایک بچہ تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔