کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی بڑی کاروائی

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار – کروڑوں روپے برآمد، کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی بڑی کاروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ملوث عناصر کے خلاف چھاپہ مار کاروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کا کارندے رنگے ہاتھوں گرفتار، ملزم حمزہ الیاس حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا، ملزم کو دین ٹریڈ سینٹر پشاور سے گرفتار کیا گیا، ملزم سے بھاری مقدار میں کرنسی برآمد، ملزم سے مجموعی طور 1 کروڑ 31 لاکھ پاکستانی روپے برآمد، ملزم کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں