ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سرگودھا کی بڑی کاروائی

سرگودھا (ایچ آراین ڈبلیو) جلی چوری – ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سرگودھا کی بڑی کاروائی، کنٹرولڈ پولٹری شیڈ پہ چھاپہ مار کاروائی، وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، جاری کاروائیوں میں چک 103 میں واقع پولٹری شیڈ پہ چھاپہ مار کاروائی، ابتدائی تفتیش کے مطابق پولٹری شیڈ کو سال 2021 سے چوری شدہ بجلی کی فراہمی جاری تھی، مذکورہ شیڈ کو میٹر میں ٹیمپرنگ کر کے بجلی فراہم کی جا رہی تھی، ابتدائی تخمینہ کے مطابق چوری شدہ بجلی سے قومی خزانے کو 53 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا، مذکورہ کنکشن کو موقع پر منقطع کر کے چوری میں استعمال ہونے والی کیبلز ، میٹر اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، مذکورہ بجلی چوری میں فیسکو اہلکاروں کی سہولت کاری کے حوالے سے بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا