ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی بڑی کاروائی

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی بڑی کاروائی، انسانی سمگلرز کے گروہ کا اہم رکن گرفتار، وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، جاری کاروائیوں میں بدنام زمانہ ایجنٹ طیب حسین گرفتار، ملزم طیب حسین کو چھاپہ مار کاروائی میں کھیڑہ گاؤں شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کرنے میں ملوث تھا، ملزم نے شہری کو غیر قانونی طور پر زمینی راستے سے ترکی بھجوانے کے لیے 9 لاکھ روپے بٹورے، ملزم کا ایک بھائی بھی ترکی میں سمگلنگ میں معاونت فراہم کرنے میں ملوث ہے، ملزم سوشل میڈیا گروپس اور ایپس کا استعمال کر کے معصوم شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کے اشتہارات لگاتا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع