ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کاروائی

گوجرانوالہ (ایچ آراین ڈبلیو) جعلی بلنگ کے نام پر کروڑوں کا نقصان پہنچانے پر گیپکو کے خلاف کریک ڈاؤن، ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کاروائی، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، انکوائری مکمل ہونے پر گیپکو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گیپکو کے 20 اہلکاروں و افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان بوگس اسکرولز کے ذریعے ادائیگی کی جعلی انٹریز کرتے تھے۔ ملزمان کی جانب سے بینکوں سے موصول ہونے والے اصل بینک اسکرولز میں اضافی اندراجات کیے گئے، مذکورہ اسکرولز کو صارفین کے حوالہ نمبر کے حوالے سے پوسٹنگ/کریڈٹنگ کے لیے ہیڈ کواٹر بھیجا جاتا تھا، قومی خزانے کو سال 2023 کے دوران مجموعی طور پر 105 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ گرفتار ملزمان میں 5 ریونیو آفیسر، اسسٹنٹ مینیجر، 3 ایڈیشنل اسسٹنٹ مینیجر شامل، گرفتار ملزمان میں 6 ڈویزنل اکاونٹ آفیسر اور 5 کمرشل اسسٹنٹ بھی شامل، گرفتار ملزمان میں عبدالخالق، محمد وسیم، محمد ریاض، بلاول عباس، قیصر محمود شامل، گرفتار ملزمان میں محمد اصغر، تاج انجم، نوید اکبر، فیصل اقبال، نوید اکبر، فیصل اقبال، وقاص احمد شامل، گرفتار ملزمان میں محمد زبیر، محمد نعیم، غلام مرتضی، محمد عمران، محمد طیب شامل، گرفتار ملزمان میں اسد رضا، محمد سعید، محمد عثمان، حافظ عمران اور سرفراز بٹ شامل، گرفتار ملزمان ریونیو آفس نمبر 1, 3 اور گیپکو ہیڈ کواٹر میں تعینات تھے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔