ایف آئی اے پشاور زون کی 13 چھاپہ مار کاروائیاں

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوری اور اوور بلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری، ایف آئی اے پشاور زون کی 13 چھاپہ مار کاروائیاں، بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 13 انکوائریاں درج کر لی گئیں، چھاپہ مار کاروائیاں اینٹی کرپشن سرکل پشاور اور کمپوزٹ سرکل مردان کی جانب سے کی گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق دکانوں، گھروں ، ٹیوب ویل اور دفاتر پر مین لائن سے براہِ راست بجلی فراہم کی جا رہی تھی، چھاپہ مار کاروائیاں چمکانی سب ڈویژن ،بخشی پل چارسدہ ،جمرود روڈ پشاور ، صوابی بازار میں کی گئیں، کاروائیوں میں پیسکو حکام نے موقع پر غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دئیے۔ غیر قانونی بجلی کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی کیبل اور دیگر سامان کو بھی ضبط کر لیا۔ بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا، جبکہ اوور بلنگ کی مد میں 72 الیکٹرسٹی میٹرز کا معائنہ کیا گیا، جن میں 01 میٹر میں اوور بلنگ کا انکشاف ہوا، مذکورہ گھریلو کنکشن میں 74 یونٹس کی اوور بلنگ کی گئی، ایف آئی اے کی جانب سے تمام سرکلز میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ چھاپہ مار ٹیمیں متعلقہ حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے