پلاٹ نمبر R-704 ایف بی ایریا، غیرقانونی تعمیرات کا شاہکار اور تعمیراتی قوانین کا شمشان گھاٹ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیرقانونی تعمیرات کا شاہکار اور تعمیرانی قوانین کا شمشان، تیار، تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں پلاٹ نمبر R-704 پر رہائشی مکان کے نقشہ پر غیرقانونی طور پر فلیٹ سائٹ پر نیچے دکانیں اور اس کے اوپر میزنائن فلور تعمیر کرکے تعمیراتی قوانین پر زناٹے دار تھپڑ رسید کر دیا گیا- اور سندھ بلڈنگ کنٹرول کے افسران اس غیرقانونی عمارت کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے مبینہ طور پر 35 لاکھ کا بھاری معاوضہ سمیٹ کر چلتے بنے، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے بدنام ترین اور کرپٹ ترین ڈائریکٹر ابھی کچھ روز قبل ڈسٹرکٹ سینٹرل میں‌ اربوں روپے مالیت کی غیرقانونی تعمیرات کرا کے پتلی گلی سے نکل گئے ہیں اور انہوں نے اپنا تبادلہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں‌ کرا لیا ہے لیکن ان غیرقانونی تعمیرات کے عوض انہوں نے اور ان کے عملے نے جو اربوں روپے سمیٹے ہیں اس کی گواہی ان کے علاقوں میں ہونے والی ایک ایک غیرقانونی تعمیرات دے گی، علاقہ مکینوں نے اس مکمل غیرقانونی عمارت کے خلاف ادارہ کو متعدد بار شکایت ارسال کی لیکن ہر شکایت کو ردی کی ٹوکری میں پھینک کر اس شکایت کو دبانے پر مزید مال بٹور کر بلڈر کو جلد از جلد عمارت میں رہائش کرنے کی تاکید کی گئی، جس پر بلڈر نے باہر سے لنڈے کے کپڑے لٹکا کر اندر فنشنگ کا کام جاری رکھا ہوا ہے، علاقہ مکینوں نے اس غیرقانونی عمارت کے خلاف عدالت اور اینٹی کرپشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے