لیاقت آباد سے مفرور ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو) گذشتہ شب تین ہٹی پل کے نیچے لیاقت آباد کی حدود میں شاہین فورس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا تھا پولیس مقابلے کے بعد 1 ملزم بابر عرف گن شاٹ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی موقع سے پولیس پر فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا تھا لیاقت آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے فراری ملزم متین احمد ولد منیر احمد کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین بھی برآمد کرلیا گیا ہے ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے جبکہ ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 215/2024 آرمز ایکٹ کے تحت علیحدہ سے درج کیا گیا ہے