سپرمارکیٹ پولیس کی کارروائی، منشیات اور گٹکاماوا فروشی میں ملوث 1 ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) سپرمارکیٹ پولیس کی بروقت کارروائی منشیات اور گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزم سمیت شراب نوشی کی فروخت میں ملوث 1 ملزم گرفتار، ملزم عاصم ولد اقبال اسٹیل کو سپر مارکیٹ کی حدود سی ایریا سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے چرس، مین پوری اور نقد زرفروخدگی برآمد ہوئی، گرفتار ملزم عاصم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 220/2024 اور 221/2024 گٹکاماوا ایکٹ اور کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا، جبکہ ملزم طارق ولد ندیم خان کو لیاقت آباد ڈاکخانہ کے پاس سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے وائن کی بوتل اور نقد زرفروخدگی برآمد ہوئی، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 228/2024 جرم دفعہ 4PHO درج کرکے ملزم کو تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے