مریم نواز کا پروٹوکول ایک نوجوان کی جان لے گیا، ایف آئی آردرج

شکرگڑھ (ایچ آراین ڈبلیو) مریم نواز کے پروٹوکول اور سیکورٹی قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت پر نارووال پولیس نے موقف دیا ہے کہ نوجوان کے لواحقین کی درخواست پر ایف آئی درج کر رہے ہیں۔ ایلیٹ کی گاڑی اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرائی ، ڈی پی او نے کہا کہ تحقیقات کے بعد بلا امتیاز ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔