ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز احمد شیخ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز احمد شیخ نے پی ٹی سی شہدادپور سے لوور کورس پاس کرنے والے 142 میل اور فیمیل اہلکاروں کی گریجویشن اور 177ویں پاسنگ اؤٹ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پرنسپل پی ٹی سی شہدادپور زاہدہ پروین جامڑو نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں کو دی جانے والی تربیت کے متعلق آگاہی دی، بعد ازان دوران تربیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں اور ٹرینرز میں تعریفی اسناد اور نقد انعام بھی تقسیم کیے۔

ایس ایس پی سانگھڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تربیت پانے والے اہلکاروں کے ٹرن آؤٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ پی ٹی سی شہداد پور دور میں حاضر کی ضروریات اور جدید پولیسنگ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب تربیت دی گئی ہے۔ ٹرینیز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوران سروس اپنے رویوں کو عوام سے مثبت رکھیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور کسی کی عزت نفس کو مجروح نہ کریں۔ آخر میں ٹرینرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔