سیکیورٹی فورسزنے انسداد منشیات آپریشن ملک بھر سے 1024399 کلو منشیات ضبط کیں

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیا!ت فروشوں کیخلاف سخت کاروائی کا آغاز کیا اور آپریشن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1024399 کلو منشیا!ت ضبط کیں اور 1244 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

7 تا 14 اپریل کے دوران بلوچستان سے 651، گلگت بلتستان سے 115، پنجاب سے 5اور سندھ سے 97 کلو منشیا!ت ضبط ہوئیں اور ملک بھر سے ملک بھر سے 6 کلو ہیروئن، 538 کلو حشیش، 276 کلو میتھ اور 47 کلو افیون برآمد ہوئی۔

بلوچستان سے 376 کلو ہشیش اور 275 کلو میتھ برآمد ہوئی اور گلگت بلتستان سے 67 کلو ہشیش اور 45 کلو افیون، جبکہ سندھ سے 95 کلو ہشیش برآمد ہوئی اور ساتھ ہی متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 19 مجرمان بھی گرفتار کیے۔

ملک کو منشیا!ت سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔