ایس ایس پی عمرکوٹ کا ضلع کے پولیس تھانوں کا سرپرائیز وزٹ

عمرکوٹ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ نے ضلع عمرکوٹ کے پولیس تھانوں کا سرپرائیز وزٹ کیا۔ انہوں نے پولیس تھانوں پر موجود متعلقہ افسران کی موجودگی کو چیک کیا۔ پولیس تھانے میں صفائی ستھرائی، روزنامچہ، ریکارڈ اور اسٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ مال خانہ اور لاک اپ اور دفاتر کا معاٸنہ کیا۔ رپورٹنگ سینٹر کی سروسز کا جاٸزہ لیا۔ سائلین کے مسائل کے بارے معلومات پوچھی اور موقع پر احکامات جاری کئے کہ ایس ایچ او اور محرر تھانے کا عملہ سائل سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکے مساٸل حل کریں تاکہ ان کا پولیس تھانوں پر اعتماد بحال رہے۔ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی سستی، لاپرواہی، کوتاہی بلکل برداشت نہیں کی جاۓ گی۔