ادارہ ترقیات کراچی شہریوں کے لئے دو نئی پبلک ہاؤسنگ اسکیمیں متعارف کرارہا ہے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے سوک سینٹر میں پبلک ہاؤسنگ اسکیم کے بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر چیف انجینئر طارق رفیع نے ڈی جی کے ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارہ ترقیات کراچی شہریوں کے لئے دو نئی پبلک ہاؤسنگ اسکیمیں متعارف کرارہا ہے، جس سے کراچی کے شہریوں کو اچھی رہائش سہولیات میسر آئیں گی۔کے ڈی اے پبلک ہاؤسنگ اسکیم کے تحت لیاقت آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 1 اور کے ڈی اے اسکیم 1 کارساز پر پبلک ہاؤسنگ پروجیکٹ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے، اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز کو ہدایت دی کہ دونوں جگہوں کی سروے رپورٹ بنا کر آئندہ پبلک ہاؤسنگ بورڈ کے اجلاس میں پیش کرے اور ڈی پی اینڈ یو ڈی سے سائٹ پلان کی ویری فیکیشن کرائی جائے۔اور انہوں نے ڈائریکڑ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کو احکامات دئیے کہ جو ملازمین و افسران وہاں رہائش پذیر ہے انہیں مکانات خالی کرنے کے لئے نوٹس جارہ کئے جائیں اور ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ جمیل بلوچ کو ہدایت دی کہ ان دونوں جگہوں پر جہاں بھی انکروچمنٹ ہے اس جگہ کہ واہگزار کیا جائے تاکہ پبلک ہاؤسنگ پروجیکٹ کی پلاننگ کی جاسکے۔اور پروجیکٹ ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بنادی گئی۔جو ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل سے کے ڈی اے کے بقایاجات کے علاوہ دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس موقع پر چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع،ڈائریکٹر لینڈ محمد شاہد، پروجیکٹ ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ محب اللہ جعفری،ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ اربن ڈیزائن رفیق کھوڑو، ڈائریکٹر فنانس محمد کاشف صدیقی،ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ محمد اجمل،ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ جمیل بلوچ،ڈی ڈی او فنانس محمد اسلم خان،متعلقہ سپریڈنٹ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز و دیگر افسران موجود تھے۔