چور کا بھائی گرہ کٹ: جلیس صدیقی بھی اپنے پیش روؤں کے نقش قدم پر

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈائریکٹر ساؤتھ جلیس صدیقی اپنے پیش رو اشفاق کھوکھر اور امتیاز الحق کھوکھر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مال بناؤ تحریک کا حصہ بن گئے، پلاٹ نمبر 27/5 شیٹ LR 8 پر بغیر نقشے کے ایک اضافی 11ویں منزل کی تعمیرات آخری مراحل میں داخل ہو گئی، جلیس أحمد صدیقی نے شاندار انداز میں عید منائی اور عمارت کے مکینوں کے احتجاج کو کیش کرتے ہوئے بلڈر سے اور مال گھسیٹنے کی اطلاعات بھی زیر گردش ہیں، ایچ آر این ڈبلیو کو معلوم ہوا ہے کہ جلیس صدیقی سمیت اس وقت بیشتر اہلکاروں نے نئے ڈی جی عبدالرشید سولنگی کے نام سے مال بٹورنے کا کام شروع کر رکھا ہے- یہی حال ضلع جنوبی کی موجودہ ٹیم بھی کر رہی ہے، اس ٹیم نے نہ صرف اشفاق کھوکھر اور امتیاز شیخ کی دور میں بننے والی غیرقانونی عمارتوں کو تحفظ فراہم کیا ہے بلکہ خود غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی میں مزید کام بڑھایا ہے جس کی مثال مذکورہ بالا اضافی فلور ہے جو عمارتوں کی بنیادوں کی جانچ پڑتال کے بغیر غیرقانونی طور پر محض رشوت کے بل بوتے پرڈالا جا رہا ہے- اس لئے چور کے بھائی کو گرہ کٹ کہتے ہیں- یاد رہے کہ ضلع جنوبی کے 21 سے زائد پلاٹوں پر ہیومن اینڈ سول رائٹس ایکٹوسٹ ندیم احمد جمال ایڈوکیٹ کی شکایت پر اینٹی کرپشن تحقیقات کر رہی ہے، ایچ آراین ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے ندیم احمد جمال ایڈوکیٹ نے کیا کہ وہ جلیس احمد صدیقی کے دور میں ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کا ریکارڈ بھی اسی انکوائری کا حصہ بنانے جا رہے ہیں جس میں ایک بڑی تعداد آثار قدیمہ کی عمارتیں بھی شامل ہیں، اس کا بھی تمام ثبوت اکھٹا کر لیا گیا ہے جسے جلیس احمد صدیقی اور موجودہ ٹیم کے ناموں کو ان کے سرپرست اور ذًمہ داروں کے طور پر شامل انکوائری کرایا جائے گا-