طلحہ عرف تالی ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار، لوٹا مال شہریوں کو واپس

قصور(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ صدر پتوکی پولیس کی ایس ایچ حافظ عاطف نذیر کی سربراہی میں کارروائی رہزنی اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث طلحہ عرف تالی ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار ملزمان کے قبضہ سے نقدی 02 روپے، 06 موبائل فونز، چھینی گئی 02 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد، ملزمان نے دوران تفتیش ملتان روڈ پتوکی اور گردونواح میں راہزنی کی 08 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ڈاکوؤں سے برآمد ہونیوالے مال مسروقہ اور موٹر سائیکل شہریوں کو واپس کر دیا گیا لوٹا گیا مال مسروقہ واپس ملنے پر شہریوں نے تھانہ صدر پتوکی قصور پولیس کا شکریہ ادا کیا ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ صدر پتوکی پولیس کو شاباش دی