محکمہ ایجوکیشن کا سینئر کلرک 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

گوجرانوالہ(ایچ آراین ڈبلیو)اینٹی کرپشن اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرکے محکمہ ایجوکیشن کے گریڈ 14 کے سینئر کلرک منیر قیصر کو 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا کارروائیوں کا سلسلہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خالد مسعود فاروکہ کی ہدائت پر عملدرآمد کررے ہوئے شروع کیا گیا ہے اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر رانا آفتاب نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ کی گئی کارروائی کے دوران کلرک کے قبضہ سے 50 ہزار کے نشان ذدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن خالد مسعود فاروکہ نے بتایا کہ کلرک قیصر منیر نے ایک کرن نامی خاتون ٹیچر کو بیرون ملک جانے کے لئے چھٹی منظور کروانے کیلئے رشوت وصول کی تھی جس پر اسے گرفتار کیا گیا