لاہور: اے کیٹگری کے جرائم میں ملوث 2 مفرور اشتہاری گرفتار

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) ایس پی سول لائن ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ، ایس ایچ او تھانہ سول لائن کی پولیس ٹیم کے ہمراہ متعدد کاروائیاں ، اے کیٹگری کے جرائم میں ملوث 2 مفرور اشتہاری گرفتار، ملزمان میں محمد عاصم اور احتشام شامل ، مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ کر دیا گیا ، ملزم محمد عاصم قتل ، ڈکیتی اور رابری کے سنگین جرائم میں ملوث تھا ، جبکہ ملزم احتشام دھوکہ دہی اور سرکاری ملازمت کا جھانسہ دے کر لوگوں سے پیسے بٹورنے کے جرائم میں ملوث تھا ، ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ، ایس پی سول لائن ڈاکٹر عبدالحنان کی ایس ایچ او تھانہ سول لائن نسیم خان اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان