کے ایم سی کے محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کا صدر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کے ایم سی انتظامیہ اور صدر ٹاؤن انتظامیہ آمنے سامنے، صدر ٹاؤن کی حدود میں کے ایم سی کے محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ، سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی محکمہ اینٹی انکروچمنٹ نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سے مدد مانگ لی، کے ایم سی محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر کا ڈی سی ساؤتھ کو خط، 7 اپریل سے 23 اپریل تک صدر ٹاؤن کی حدود میں آپریشن کیا جائے گا، سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ عمران راجپوت نے لکھا کہ آپریشن کے دوران خواجہ نظام الدین پارک، بلوچ پارک، جامعہ کلاتھ، گلاس ٹاور کلفٹن، وومن کالج اردو بازار اور برنس روڈ سے کیبنز اٹھاۓ جائیں گے، ان مذکورہ جگہوں پر ٹاؤن انتظامیہ کی طرف سے فٹ پاتھوں اور سروس روڈوں پر کیبنز رکھ دئیے گئے ہیں، سپریم کورٹ کے سال 2010 کے احکامات کے مطابق پبلک اسپیسسز کو تجاوزات سے پاک رکھا جائے، عدالتی احکامات کی روشنی میں 17 اپریل سے تجاوزات کے خلاف کاروائی شروع کر رہے ہیں،