چین اور امریکا میں تناؤ کم، امریکی وزیرخارجہ چین کا دورہ کریں گے

بیجنگ (ایچ آراین ڈبلیو) امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے دورۂ چین کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ چین وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے اس دورے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے تاہم اس دورے کا ایجنڈا تاحال سامنے نہیں آیا۔ امریکی وزیر خارجہ چین کے 4 روزہ دورے کے دوران چینی ہم منصب اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور ممکنہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا باعث بننے والے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یاد رہے کی چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی کا عروج ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں آیا تھا جب امریکا نے چین کے ساتھ تجارتی جنگ چھیڑ دی تھی اور پھر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی اشیا پر ٹیکسوں کی بھرمار کردی تھی۔ تائیوان کی حمایت کرنے پر بھی چین، امریکا سے سخت ناراض ہوگیا تھا ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں تاہم جوبائیڈن انتظامیہ اس تلخی کو کم کرنے کے لیے کسی موقع کی تلاش میں تھی۔