چاقو حملے کے دوران زخمی پاکستانی سکیورٹی گارڈ کو آسٹریلیا کا مستقل ویزا دیا جائے گا

سڈنی (ایچ آراین ڈبلیو) آسٹریلین وزیر اعظم انتھونی البانیس نے چاقو حملے کے زخمی پاکستانی سکیورٹی گارڈ کو مستقل ویزے کی پیشکش کر دی۔

وزیر اعظم انتھونی البانیس نے تصدیق کی ہے کہ بونڈی جنکشن کے چاقو حملے کے دوران زخمی پاکستانی سکیورٹی گارڈ کو آسٹریلیا کا مستقل ویزا دیا جائے گا

محمد طحہٰ وہ دوسرے شخص تھے جنہوں نے ہفتے کے روز اس آدمی، مجرم، جوئل کاوچی کا سامنا کیا جو غیر معمولی جرات کا اظہار ہے

دونوں افراد نے ان آسٹریلوی باشندوں کی حفاظت کے لئے خود کو خطرے میں ڈالا جنہیں وہ خود نہیں جانتے تھے، یہ اس قسم کی ہمت ہے جس کا ہم شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں

یاد رہے کہ چند روز قبل آسٹریلیا کے علاقے بوندائی میں ایک شخص کے چاقو حملے میں پاکستانی سکیورٹی گارڈ فراز طاہر جاں بحق جبکہ پانچ افراد کو قتل کر دیا گیا تھا جبکہ حملے میں سکیورٹی گارڈ محمد طحہٰ زخمی ہو گئے تھے۔