تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے بری خبر

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے بری خبر، سریا مہنگا ہوگیا، لوہا مارکیٹ میں لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ سریے کی قیمتوں میں 5 سے 8 ہزار روپے کا اضافہ ، لوکل سریا 8 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا،، برینڈڈ سریا 5 ہزار اضافے 2لاکھ 55 اور 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا ہو گیا، سریا مہنگا ہونے سے تعمیراتی صنعت کی پیدواری لاگت بڑھے گی۔