نامعلوم دہشت گردوں‌کی فائرنگ سے چار کسٹم اہلکار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (ایچ آراین ڈبلیو) کسٹم اہلکاروں پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ، گاڑی میں بیٹھے فائرنگ سے چار کسٹم اہلکار شہید ہوگئے، کسٹم انٹیلیجنس کے اہلکار ڈیرہ اسماعیل خان کوئٹہ روڈ پر روٹین کی ڈیوٹی پر تھے، ابھی تک حملہ آوروں کے مقاصد کا علم نہیں ہو سکا ہے، پولیس نے جاں بحق اہلکاروں کی نعشیں قریبی اسپتال میں پہنچا کر تفتیش شروع کر دی ہے