کراچی میں کینٹ سٹیشن کے قریب ملزم سے 1 کلو چرس برآمد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ 6 کاروائیوں میں 60 کلو منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار۔راولپنڈی میں کوریئر آفس میں سعودیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 960 گرام آئس برآمد۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارگو آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 515 گرام ہیروئن برآمد، ایم ٹو سرگودھا میں دو ملزمان سے 24 کلو افیون اور 30 کلو چرس برآمد۔ ایکسپریس ہائی وے اسلام آباد پر دو ملزمان سے 2.4 کلو چرس برآمد۔ خیبر سے 1 کلو چرس برآمد۔ کراچی میں کینٹ سٹیشن کے قریب ملزم سے 1 کلو چرس برآمد۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔