عمرکوٹ: فینسی نمبر پلیٹس، غیر سرکاری نمبر پلیٹس، پولیس مونوگرام والی نمبر پلیٹس، سبز، سرخ اور بلیو لاٸٹس کےخلاف آپریشن

عمرکوٹ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ کے احکامات پر ضلع بھر میں جنرل ہولڈز اپ، اسنیپ چیکنگ اور پولیس پیٹرولنگ جاری ہے۔

جبکہ فینسی نمبر پلیٹس، غیر سرکاری نمبر پلیٹس، پولیس مونوگرام والی نمبر پلیٹس، سبز، سرخ اور بلیو لاٸٹس کےخلاف بھی ایکشن جاری ہے۔

ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ کے احکامات پر پورے ضلعے میں جنرل ہولڈز اپ اور اسنیپ چیکنگ جاری ہے۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں، دیہاتوں کی طرف جانے والے راستوں اور علاقوں اہم شاہراہوں پر چیکنگ، ناکہ بندی، پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ جاری ہے۔

بغیر کاغزات، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں، اوور لوڈنگ، بلیو ریوالونگ لاٸٹس، فینسی نمبر پلیٹ، ٹنٹیڈ کلاسز کالے شیشے والی گاڑیوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن جاری ہے۔

گاڑیوں اور موٹر ساٸیکلوں کے کاغذات و کواٸف چیک کیے جارہے ہیں، گاڑیوں کی چیکنگ اور جامہ تلاشی لی جا رہی ہے۔

جبکہ اضافی چیک پواٸنٹس اور پولیس پیکٹس بھی قاٸم کر دی گٸیں ہیں۔

جراٸم پیشہ افراد، منشیات فروشوں، دیسی شراب، گٹکا مین پڑی نارکوٹیکس کے خلاف کارواٸیاں جاری ہیں۔