ایس ایس پی خیرپور کی منشیات کے خلاف آپریشن اور کامیابی پر پریس کانفرنس

خیرپور (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی خیرپور زبیر نظیر احمد شیخ نے اپنے دفتر میں منشیات کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیرپور پولیس کی منشیات کہ خلاف اہم اور کامیاب کاروائی، بین الصوبائي منشیات فروش گروہ کا اہم کارندہ ملزم بھاری مقدار میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سمیت گرفتار، ایک ڈبل کیبن گاڑی اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا-

ڈی ایس پی سی آئی اے امداد علی سولنگی کی اپنی پولیس ٹیم کہ ہمراہ منشیات کے خلاف اہم اور کامیاب کاروائی.

پولیس ٹیم نے مخفی اطلاع ملنے کے بعد ببرلوء کے قریب نیشنل ہائی وے پر دوران اسنیپ چیکنگ کاروائی کرکہ منشیات کہ بین الصوبائی گروہ کے ایک سرغنہ ملزم محمد حیات ولد محمد خان مینگل سکنہ خضدار صوبہ بلوچستان کو 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات اور ایک ڈبل کیبن گاڑی رجسٹریشن نمبر CN 8709 سمیت گرفتار کر لیا

گرفتار ملزم کہ قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی ٹوٹل 15000 گرام (15 کلو گرام) اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئین اور ایک ڈبل کیبن گاڑی برآمد. مقدمہ درج

گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو بتایا کہ وہ صوبہ بلوچستان سے منشیات لیکر صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں فروخت کرتے ہیں

گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے

اچھی کارکردگی پر ایس ایس پی خیرپور کی طرف پوليس پارٹی کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دینے کا اعلان