ریکارڈ یافتہ کریمنل ایک کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ریکارڈ یافتہ رپیٹڈ کریمنل ایک کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار، ملزم کو حدود تھانہ جیکسن کیماڑی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی، گرفتار ملزم کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے ہوئی، ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری ایک کلو چرس برآمد ہوئی، ملزم پیشہ ور عادی منشیات فروش ہے جو کہ اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، ملزم کو ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر بھائی خان نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا، ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔