سولجر بازار پولیس نے گٹکا ماوا کی سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ سولجر بازار پولیس نے گٹکا ماوا کی سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ، ملزم رکشہ کی سیٹ کے نیچے/خفیہ خانوں میں چھپا کر گٹکا ماوا سپلائی کرنے کی کوشش کررہا تھا، پولیس نے خفیہ اطلاع پر نشتر روڈ علی بھائی آڈیٹوریم کے قریب کاروائی کرکے ملزم عمران ولد محمد نعیم کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم کے رکشے سے 2400 پڑیاں تیار گٹکا ماوا، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی، ملزم تیار گٹکا ماوا کی سپلائی لیاری میانوالی کالونی سے نصرت بھٹو کالونی تک کے مختلف علاقوں میں کرتا تھا، گٹکا ماوا کی سپلائی میں استعمال ہونے والے رکشہ نمبری D-15 00853 کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔