پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ، پولیس نے مین روڈ بیت المکرم مسجد پر اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کرکے ملزم احمد ولد بلال کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم کے زیراستعمال سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KNF-5177 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، برآمدہ موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 253/2024 تھانہ گلشنِ اقبال میں درج ہے، ملزم بالا کو حسبِ ضابطہ کاروائی کیلئے گرفتار کیا گیا جبکہ مزید تفتیش کی جارہی ہے