کلک کی جانب سے گلبرگ ٹاون میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز خوش آئنداقدام ہے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ترقیاتی منصوبوں کی پائیداری کے لئے تمام محکموں کو یکجا ہوکر کا م کرنے کی ضرورت ہے، چیئرمین گلبرگ ٹاون نصرت اللہ کی ہدایت پر چیئرمین ورکس کمیٹی آفاق بیگ کا کلک اور ورلڈ بینک کی ٹیم کے ہمراہ گلبرگ ٹاون کی مختلف یوسیز کا دورہ، ورلڈ بینک اور کلک کے اشتراک سے گلبرگ ٹاون کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کا منصوبہ، اس موقع پرورک کمیٹی کے چیئرمین آفاق بیگ، ایکس ای این(ایم اینڈای) محمد یاور، ایکس ای این(بی اینڈ آر) محمد سہیل، کلک اور ورلڈ بینک کے نمائندگان و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے، اس موقع پر نصرت اللہ نے کہا کہ کلک کے اشتراک سے گلبرگ ٹاون میں انفرا اسٹرکچر کی بحالی کا منصوبہ خوش آئنداقدام ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملے گا اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں گلبرگ ٹاون کی مختلف یوسیز میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پارکس اور پلے گراونڈ کی تزئین و آرائش کے کام، سی سی فلورنگ کے کام کے ساتھ منصورہ گراؤنڈ بلاک 16 میں تزئین و آرائش اور بحالی کے کام کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی پائیداری کے لئے تمام محکموں کو یکجا ہوکر کا م کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی گلبرگ ٹاؤن کی عوام کوسڑکوں، سیوریج سسٹم، پارکس، گرین بیلٹس پر تبدیلی نظر آئیگی۔