اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو)‌اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

9 کاروائیوں میں 39 کلو منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار۔

لاہور ایئرپورٹ پر آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 2.5 کلو افیون برآمد۔

راولپنڈی میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 14 گرام ویڈ برآمد۔

بلوچستان میں دوکی سے 16 کلو افیون برآمد۔

سکھر ہائی وے کے قریب دو خواتین سے 9 کلو چرس برآمد۔

آئی جے پی روڈ راولپنڈی میں خاتون سے 6 کلو چرس برآمد۔

جناح کالونی فیصل آباد کے قریب ملزم سے 2.5 کلو چرس برآمد۔

تین میلا چوک اٹک میں ملزم سے 1.5 کلو چرس برآمد۔

پشاور میں ملزم سے 1.2 کلو گرام چرس برآمد۔

زیرو پوائنٹ قصور کے قریب ملزم سے 500 گرام ہیروئن برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔