نیو کراچی قبرستان میں پرندے پکڑنے کے لیے لگے پنجرے اتارلیے گئے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ وائلڈ لائف انسپکٹر اعجاز نوندانی، لال بخش اور مدن لال نے نیو کراچی میں واقع قديم قبرستان محمد شاھ میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے قبرستان میں موجود پرانے درختوں پر پرندوں کو پکڑنے کے لیے لگائے گئے متعدد پنجرے اتار لیے گئے۔
ملزمان درختوں پر پنجرے فکس کرکے ان میں خوراک رکھ کر کئی سو فٹ لمبی رسیوں سے پنجروں کے دروازے کنٹرول کرتے اور پرندوں کے اندر جاتے ہی رسی کے ذریعے دروازے بند کرتے۔
شکاری ملزمان کی تلاش کے حوالے سے معلومات جمع کی جارہی ہیں۔
سندھ وائیلڈ لائیف انسپیکٹر اعجاز نوندانی کا کہنا ہے کہ عوام ان عناصر پر نظر رکھیں اور ایسی کسی غیر قانونی کارروائی کو دیکھتے ہی رپورٹ کریں تاکہ قبرستان جیسی امن کی جگہ کا تقدس پائمال ہونے اور وہاں سے پرندوں کو پکڑنے کے غیر قانونی کام میں ملوث مکروہ کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ شکاری ملزمان کی تلاش کے حوالے سے معلومات جمع کی جارہی ہیں۔