دنیا کی قدیم ترین یونیوسٹیوں میں تین یونیوسٹیاں اسلامی تھیں

لندن (ایچ آراین ڈبلیو)‌ بی بی سی اردو کی ایک تحقیق کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی نے دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹیوں کا نقشہ شائع کیا ہے، دنیا کی پہلی تین یونیورسٹیاں اسلامی تھیں:
1- الزیتونہ یونیورسٹی تیونس (737 عیسوی)
2-القراویین یونیورسٹی مراکش (859ء)
3_ مصر میں الازہر الشریف (972ء)
4_یونیورسٹی آف بولوگنا اٹلی میں (1088ء)
5- آکسفورڈ یونیورسٹی (1096 عیسوی)

ماہر تعلیم اور مصنف پروفیسر پروشوتم اگروال کے مطابق انگریزوں کی برصغیر آمد سے قبل یہاں کے لوگ 70% تعلیم یافتہ تھے اور انگلینڈ کے لوگ صرف 17% ہی پڑھے لکھے تھے – انگریزوں نے یہاں کے نظام تعلیم کو بردباد کیا اور سینکڑوں سالوں سے چلنے والے مدارس کو بند کیا جہاں دینی اور سیکولر تعلیم ایک ساتھ دی جاتی تھی –

مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کی موت کے وقت ہندوستان کا جی ڈی پی دنیا کے کل جی ڈی پی کا 24 % فیصد تھا جو کہ برطانوی راج کے اختتام پر کم ہو کر صرف چار 4 % فیصد رہ گیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ نظام اچھا تھا اور خوشحالی تھی۔

انھوں نے کہا کہ ’اس دور میں دنیا بھر کی 25 فیصد پیداوار ہندوستان میں ہوتی تھی اور لوگ بے روزگار بھی نہیں تھے۔