فریڈرک نعمان فار فریڈم این جی او کی نئے ممبران سندھ اسمبلی کے لئے ورکشاپ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) رکن صوبائی اسمبلی سندھ محمد فاروق اعوان (ہلال شجاعت،ستارہ شجاعت) کی فریڈرک نعمان فار فریڈم (The Friedrich Naumann Foundation for Freedom) کے زیر اہتمام میریٹ ہوٹل کراچی میں نئے ممبران صوبائی اسمبلی سندھ کے لئے منعقد ورکشاپ میں دوسرے روز شرکت کی۔

بعد ازاں فریڈرک نعمان فاؤنڈیشن فار فریڈم کے ٹرینر ظفر اللہ خان نے ورکشاپ کے شرکاء مختلف موضوعات پر تفصیلی بریفننگ دی۔

ورکشاپ کے دوسرے روز ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھونی نے بھی شرکت کی ۔

ورکشاپ کے اختتام پر تمام شرکاء کو فریڈرک نعمان فاؤنڈیشن فار فریڈم کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

اس موقع برگٹ لم سربراہ پاکستانی دفتر فریڈرک نعمان فاؤنڈیشن فار فریڈم سمیت مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی سندھ نے بھی شرکت کی۔