دریائے چناب میں نہاتے ہوئے دو کمسن بچے ڈوب گئے

ملتان (ایچ آراین ڈبلیو) دریائے چناب میں نہاتے ہوئے دو کمسن بچے ڈوب گئے۔ افسوسناک واقعہ ہیڈ سکندری نالہ کے قریب پیش آیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تاہم اندھیرا ہونے کے باعث عملہ کو ریسکیو آپریشن ملتوی کرنا پڑا۔ ریسکیو عملہ کے مطابق بچوں کی ڈیڈ باڈیز کی تلاش کے لئے آپریشن علی الصبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ عینی شاہدین کے مطابق 11 سالہ صابر اور نو سالہ رضوان نہاتے ہوئے دریا میں ڈوبے۔