نان فائلرز کی اب تک 9 ہزار سمیں بلاک

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کہا ہے کہ اب تک 9 ہزار سمیں بلاک کردی گئیں، ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں کو 30 ہزار سمز بلاک کرنے کا دیٹا بھیجا ہوا ہے۔ ترجمان کے ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر ٹیلی کام کمپنیوں کو روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے کے لیے بھجوا رہا ہے، پی ٹی اے کے پاس سمز بند کرنے کا اختیار نہیں۔ ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ایف بی ار انکم ٹیکس کے سیکشن 114 کے تحت سمز بند کرنے کے لیے ٹیلی کام کمپنیوں کو بھجوا رہا ہے۔ ایف بی ار نے 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلز کی سمز بلاک کرنے کی لسٹ شائع کی تھی، اس مقصد کے لیے انکم ٹیکس جنرل آرڈر 2024 پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔