ایف آئی اے کی پشاور اور سوات میں کاروائیاں

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے کی پشاور اور سوات میں کاروائیاں – حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی بڑی کاروائیاں، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان میں شعیب، اشرف علی، امداد اللہ اور امجد علی شامل، ملزمان کو پشاور کے علاقے فردوس بازار پشاور اور سوات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے، چھاپے کے دوران ملزمان سے 40 لاکھ 79 ہزار روپے اور 1000 سعودی ریال برآمد، ملزمان سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں