لاہور، عید پرسیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر ایس ایچ اوزکیلیے انعامات و تعریفی اسناد

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) ڈی آئی جی آپریشنز نے عید الاضحیٰ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر ایس ایچ اوز میں انعامات و تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے ایک تقریب میں مارکیٹوں میں بہترین سیکیورٹی انتظامات کرنے پر انسپکٹر اخترعلی، محمد عرفان، محمد علی کو نقد انعام و تعریفی سند دی۔ ان کے علاوہ سب انسپکٹر ہاشم رضا، حماد حسن، اسد بشیر اور اسد اقبال، محمد سلیمان ،اسد شہزاد، ملک اسد اللہ اور عدنان رشید کو بھی نقد انعام و تعریفی اسناد دی گئی۔ مویشی منڈیوں میں سکیورٹی کے بہتر انتظامات کرنے پربھی ایس ایچ اوز میں نقد انعام و تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں، انعامات حاصل کرنے والوں میں انسپکٹر عبدالواحد، اشفاق خان، سردار محمد افضل اور عاطف ذوالفقار شامل ہیں۔ ان کے علاوہ سب انسپکٹر محمد تحسین نجم، قادر علی اورمحمد اسحاق میں بھی نقد انعام و تعریفی اسناد تقیسم کی گئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس کی موثر حکمت عملی سے عید الاضحیٰ کے موقع پر کرائم کا گراف نیچے آیا۔ انہوں نے افسران سے مخاطب ہوکر کہا کہ بازاروں بالخصوص لاہور کی 16بڑی مارکیٹوں میں چھینا جھپٹی اور ڈکیتی کی زیرو واردات پر آپ لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتھک محنت کرنے والے افسران وجوانوں کی ہر سطح پر پذیرائی کی جائے گی، امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلیے اسی جذبے سے فرائض انجام دیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے افسران سے کہا کہ سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کیلیے آپ کا جذبہ لائق تحسین ہے۔